کوسٹ گارڈز کی کارروائی، اسپیڈ بوٹ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
گوادر (نمائندہ انتخاب) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر (بلوچستان) کے علاقے جیوانی سے سمندر کے ذریعے منشیات اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ سے منشیات برآمد کرلی۔ جیوانی کے علاقے میں موجود پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ نے مشکوک بو ٹ کا پیچھا کیا۔ ملزمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ کو اپنی طرف آتا دیکھ کراسپیڈ بوٹ سمندر کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اسپیڈ بوٹ کی چیکنگ کے دوران833کلوگرام اعلی کو ا لٹی کی چرس اور 42کلوگرام آئس برآمد کر لی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 20.86 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ بشمول منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اورملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کر تی رہے گی۔
Load/Hide Comments


