فرخ حبیب کی استحکام پاکستان پارٹی کے دفتر میں نیوز کانفرنس، پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں
لاہور (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔ فرخ حبیب نے استحکام پاکستانی پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ہم گھروں سے دور تھے۔ تین ہفتوں سے میں نے اپنا رابطہ فیملی کیساتھ بھی منقطع کیا ہوا تھا۔ واقعے کے بعد ہم نے قانون کا سامنا نہیں کیا۔ پانچ ماہ سے ہم سب لوگ گھروں پر موجود نہیں تھے۔
Load/Hide Comments


