سعودی عرب کے سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے سعودی سفیر نے ملاقات کی۔ترجمان نے کہا کہ سعودی سفیر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو عہدہ سنبھالنے پر مبار کباد دی۔دونوں رہنما?ں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف اور سعودی سفیر نے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔انہوں نے بتایا کہ سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
Load/Hide Comments


