غزہ پر قبضے میں دلچسپی نہیں، ہم اپنے بچائو کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسرائیلی سفیر

نیویارک (صباح نیوز) اقوام متحدہ کے لیے اسرائیل کے سفیر جیلاڈ اردان نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ جیلاڈ اردان نے کہا ہے کہ جیسا کہ ہم اپنے بچاو¿ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس کا ایک ہی حل ہے کہ حماس کا خاتمہ کیا جائے اور اس مقصد کے لیے ہم جو بھی کر سکے کریں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر اسرائیل نے حماس کو ہٹا دیا تو پھر غزہ کی بھاگ ڈور کون سنبھالے گا تو اس پر سفیر نے کہا کہ اسرائیل اس پر ابھی نہیں سوچ رہا کہ جنگ کے دوسرے دن کیا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں