کیچ کا امن تباہ کرنے کیلئے مزدوروں کا قتل کیا گیا ، ہوتمان بلوچ

تربت(نمائندہ انتخاب ) ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین میر ہوتمان بلوچ نے کہاہے کہ سٹیلائٹ ٹا?ن تربت میں معصوم مزدوروں کے قاتل انسانیت کے قاتل ہیں یہ دہشت گردانسان کہلانے کے لائق نہیں ، بدترین واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیںان خیالات کااظہار انہوں نے پیرکے روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بحیثیت ڈسٹرکٹ چیئرمین ہم امن وامان کے قیام اور حالات کوبہتری کی جانب لے جارہے تھے ، انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کیلئے مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا ہے انہوں نے سٹیلائٹ ٹا?ن تربت میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ اس دہشت گردی کے نتیجے میں معصوم مزدوروں کی جانوں کی ضیاع پر ان کے خاندانوں سے اظہارہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں ، انہوں نے کہاکہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد دہشت گردوں کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کرنا ہے،سیٹلائیٹ ٹا¶ن میں ظلم و جبر کا بدترین واقعہ پیش آیا جس نے پورے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا ہے، دہشت گردوں نے اپنے غیر ملکی آقا¶ں کی خوشنودی کی خاطر نہتے مظلوم و بے گناہ مز دوروں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، رات کی تاریکی میں دہشت گردوں نے معصوم مزدوروں کا قتل عام کر کے پوری انسانیت کا گلا دبایا ہے ،انہوں نے کہاکہ ان بیچارے مظلوم مزدوروں کا گناہ اور ان کا قصور کیا تھا جو اپنے بچوں کی کفالت کی خاطر مزدوری پر مجبور تھے، ان کے بچوں کو یتیم، ان کے بیویوں کو بیوہ، ان کی ما¶ں کو بے سہارا کیا گیا جو ظلم و جبر کی انتہا ہے،انہوں نے کہاکہ ایک اہم بات یہ ہے کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی کی کوئی بھی صورت ہو انڈیا کا عمل دخل رہتا ہے، انڈین ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری انڈیا کی مداخلت کا کھلا ثبوت ہے، ہمیں یقین ہے کہ پاک فوج اور پوری قوم مل کر ان دہشت گردوں اور ان کے غیر ملکی آقا¶ں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے ،انہوں نے کہاکہ دہشت گرد اپنے کان کھول کر سنیںکہ بلوچستان کے لوگ ان کے مذموم عزائم کو سمجھ چکے ہیں اور بلوچ عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں سیکیورٹی اداروں سے درخواست کرتاہوں کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں