کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کا دوسرا اپ سیٹ، نیدر لینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے ہرا دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں دوسرا اپ سیٹ ہوگیا، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم نیدرلینڈز کے 246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 207 رنز بناسکی، ڈیوڈ ملر 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیدرلینڈز نے گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔ رواں ورلڈکپ میں یہ دوسرابڑا سپ سیٹ ہے، اس سے قبل گزشتہ دنوں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ دھرمشالا میں ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں صبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ میچ کا ٹاس جنوبی افریقا نے جیتا اور بولنگ کا انتخاب کیا، البتہ موسم کی وجہ سے میچ کی فی اننگ 43 اوورز تک محدود کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں