عمران خان کی ورزش کی سائیکل اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دی گئی
اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کی ورزش کی سائیکل اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کے تحریری فیصلہ تک سائیکل فراہمی سے روک دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جیل انتظامیہ نے کہا کہ عدالتی حکم آنے تک سائیکل جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات سے درخواست کی تھی کہ عمران خان کو جیل میں اور کچھ نہیں چاہیے کہ صرف سائیکل فراہم کی جائے ۔ جج نے گزشتہ روز حکم دیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ورزش کے لئے سائیکل فراہم کی جائے اور جو قانون کہتا ہے انہیں تمام سہولیات دی جائیں۔
Load/Hide Comments


