کوئٹہ ،اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی
کوئٹہ (آن لائن)پاکستان بار کونسل ، بلوچستان بار کونسل اور کوئٹہ بار کونسل کے زیر اہتمام راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ، عابد پانیزئی ایڈووکیٹ، قاسم علی گاجیزئی ایڈووکیٹ، محمد انور نسیم کاسی ایڈووکیٹ، ایوب ترین ایڈووکیٹ کی قیادت میں ضلع کچہری میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور ہسپتالوں میں جاری حملوں میں فلسطینی عوام کی قتل و غارت گری کے خلاف اور فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکائ نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین ریلی میں مختلف مقامات پر چکر لگاتے رہے اور نعرہ بازی کرتے رہے اور فلسطین کے نعرے لگاتے ہوئے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ اور اسلامی کو کھڑے ہوکر اپنا کردار ادا کرنے کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
Load/Hide Comments


