غزہ ،اسرائیل کی چرچ پر بمباری، 8 افراد مارے گئے
غزہ (صباح نیوز)اسرائیل کی غزہ میں ایک چرچ پر بمباری کے نتیجے میں 8 افراد مارے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے زیر کنٹرول وزارت داخلہ نے کہا کہ۔وزارت نے کہا کہ حملے نے یونانی آرتھوڈوکس سینٹ پورفیریئس چرچ کے احاطے میں بڑی تعداد میں افراد مارے گئے ہیں، جہاں پر بے گھر افراد پناہ لی ہوئی تھی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بظاہر اس حملے کا مقصد عبادت گاہ کے قریب ایک ہدف کو نشانہ بنانا تھا۔اسرائیلی فوج نے بتایا کہ وہ مبینہ حملے کی جانچ کر رہی ہے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ حملے سے چرچ کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا اور ایک ملحقہ عمارت گر گئی، متعدد زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا کی کوشش ہے کہ غزہ میں شہریوں کی جان بچائی جاسکے۔
Load/Hide Comments


