اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا معاملہ، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹیکس محتسب سے رجوع کرلیا
اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اکاو¿نٹس منجمد کئے جانے کا معاملہ ، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ایف بی آر کے خلاف وفاقی ٹیکس محتسب سے رجوع کر لیا ہے ،یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ایف بی آر کے خلاف باقاعدہ شکایت بھی وفاقی ٹیکس محتسب میں درج کرادی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت ایف بی آر نے پہلے سیلز ٹیکس گوشواروں کو قبول کر لیا تھا،?کارپوریشن کی جانب سے کرائے گئے سیلز ٹیکس ریٹرن پر کوئی اعتراض بھی نہیں اٹھایا گیا ،وفاقی ٹیکس محتسب کو درج کرائی گئی شکایت میں مو¿قف اپنایا گیا کہ ایف بی آر کے متعلقہ افسر کے غیر قانونی عمل کے خلاف تحقیقات کی جائیں کارپوریشن کی جانب سے ٹیکس ریٹرنز جمع کروائے گئے تھے ،ایف بی آر نے گزشتہ روز یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 10 اکاو¿نٹس منجمد کئے تھے جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو 8 ارب ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اکاو¿نٹس منجمد کا بتایا گیا تھااوروٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ایف بی آر کے اقدام کو غلط قرار دیتے ہوئے اس پر کارروائی کا اعلان کیا تھا۔


