چاغی میں شکاریوں نے کیمپ لگالئے
چاغی(نامہ نگار) چاغی کے علاقے ڈاک میں 36 سے زاہد شکاریوں کے کیمپ ،سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی پرندوں کی آمد کا سلسلہ جاری شکاریوں کا ان نایاب نسل کے پرندوں کی نسل کشی میں لگ گئے ہیں محکمہ جنگلات وجنگلی حیات نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق چاغی میں سردیوں کی ا?مد کے ساتھ ہی پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مہمان پرندوں کی ا?مد کے ساتھ ہی مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شکاریوں نے چاغی ڈاک ایریا میں 36 کے قریب کیمپ لگائے ہیں باوثوق ذرائع کے مطابق موجود شکاری ان نایاب نسل کے پرندوں کی نسل کشی میں لگے ہیں۔بلوچستان کے ضلع چاغی میں شکار کے نام پر نایاب پرندوں کی نسل کشی ہرسال کی طرح امسال بھی جاری ہے، چاغی ڈاک میں شکار کے نام پر نوشکی ،چاغی،خاران قلات،مستونگ کے شکاریوں نے کیمپ قائم کر دیئے ہیں ، ضلع چاغی میں نایاب پرندوں تلور ،چکور اور تیتر کی نسل کشی جاری ہے ، محکمہ جنگلات وجنگلی حیات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے، شکاری پارٹیوں کے پاس مختلف آلات سولر پینل، جال، بیٹریاں، لاو¿ڈ اسپیکر، زنجیروں کے جال،،شارٹ گن اور دیگر آلات کے ساتھ بے محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کہیں بھی پتہ نہیں۔ چاغی کے عوامی سماجی و سیاسی حلقوں نے سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات ، کمشنر رخشان ڈویڑن و ڈپٹی کمشنر چاغی سے فوری نوٹس لے کر شکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


