ڈی ایم جمالی سے لاپتا ظفر علی اور امداد علی گھر کے کفیل ہیں، بازیاب کیا جائے، لواحقین کی اپیل

ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی ظفر علی اور امداد علی ولد رحم علی 5 اکتوبر سے مستونگ کے علاقے سے لاپتا ہیں۔ ظفر علی اور امداد علی کے باحفاظت بازیابی کے لئے ہماری ہم آواز بنیں، لواحقین کی اپیل۔ ظفر علی، امداد علی ولد رحم علی ڈیرہ مراد جمالی سے دشت ضلع مستونگ میں اپنے گھر کا گزارہ کرنے کے لئے میڈیکل اسٹورز چلاتے ہیں، 5 اکتوبر کے دن 2 بجے فورسز نے دو گاڑیوں کے ساتھ میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کر دونوں بھائیوں کو حراست میں لیکر نا معلوم جگہ پر منتقل کیا جو کہ تاحال لاپتا ہیں۔ ہم انسانی حقوق کے کارندوں، سیاسی و سماجی تنظیموں اور وکلائ برادری سے اپیل کرتے ہیں ہمارے گھر کے کفیلوں کو بازیاب کروانے میں ہماری آواز بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں