پی ٹی آئی کو بلوچستان بھر میں فعال کرنے کے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، رحیم کاکڑ
کوئٹہ(یو این اے )ضلع کوئٹہ کے صدر سابق میر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ نے صوبائی ڈاکٹر منیر بلوچ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو کوئٹہ اور صوبے میں فعال کرنے کے اقدامات کو عملی رنگ دیا جائے گا پارٹی ہر قسم کی گروہ بندی کی حوصلہ شکنی کی جائے گا اور عمران خان کے بیانیہ کو عملی رنگ دیا جائے گا انشا اللہ بہت جلد پارٹی کے پروگرام کو پورے صوبے میں پہنچا یا جائے گا یہ باتیں صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ کے ساتھ ٹیلی فون پر ہوئی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے لئے اپنی توانائی کو بروئے کار لائیں گے اور پوری کوشش ہوگی کہ پارٹی کے لئے خاص کر عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے گا تحریک انصاف کو اگر اس کے روح کے مطابق چلایا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ اس ملک میں کوئی مسئلہ باقی رہے بیان میں اس بات پر افسوس ہے کہ جس مفرور کو پچاس روپے کے اسٹام پیپر پر ملک سے باہر بھیجا گیا آج پھر وہی عدلیہ اسکے واپسی میں کردار ادا کرہاہے جو کہ ایک المیہ ہے اور مقام افسوس ہے۔


