بلوچستان عوامی پارٹی کا کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدرسر دار محمد صالح بھوتانی نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کا فیصلہ کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ ہفتہ کوبی اے پی کے صوبائی صدر سر دار محمد صالح بھوتانی نے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کی مشاورت سے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے لئے سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی، سینیٹر آغا محمد عمر احمد زئی،میر اعجاز خان سنجرانی، سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ پر مشتمل چار رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔پارلیمانی بورڈ 30نومبر کو ہونے والے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں سے درخواستیں وصول کرنے کے بعد حتمی امیدواروں کا فیصلہ کریگا جنہیں پارٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں