انتخابی ڈیوٹی، بلوچستان میں مجموعی طور پر 50ہزار 491 افسران تعینات ہوں گے
اسلام آباد,کوئٹہ(یو این اے ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں ڈیوٹی کرنے والے افسران کی فہرست تیار کرلی، ملک بھر میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 7361 افسران کو تعینات کیا جائے گاتفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہے ، الیکشن کمیشن نے انتخابات میں ڈیوٹی کرنے والے افسران کی فہرست تیار کرلی ہے پریزائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ اسٹاف کی فہرست تیار کی گئی ہے، دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 7361 افسران کو تعینات کیاجائےگا۔بلوچستان میں 5ہزار266پریزائیڈنگ افسران،30ہزار150 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران ، 15ہزار75 پولنگ اسٹاف تعینات کیے جائیں گے جبکہ مجموعی طور پر 50 ہزار 491 افسران تعینات ہوں گے پنجاب میں 54 ہزار 706 پریزائیڈنگ افسران ، 3لاکھ10ہزار968اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور ایک لاکھ60ہزار445پولنگ اسٹاف تعینات کیا جائے گا، صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 26 ہزار123 افسران تعینات کیے جائیں گے سندھ میں 20 ہزار 315 پریزائیڈنگ افسران ، ایک لاکھ62ہزار523اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 81ہزار262پولنگ اسٹاف تعینات کیے جائیں گے، سندھ میں مجموعی طور پر2لاکھ64ہزار100افسران تعینات ہوں گے اسی طرح خیبرپختوننوا میں 16525پریزائیڈنگ افسران ، ایک لاکھ85 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ فسران،50ہزار45 پولنگ اسٹاف تعینات ہوگا جبکہ مجموعی طورپرایک لاکھ66 ہزار655افسران کو تعینات کیاجائےگا۔


