نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کٹھمنڈو(صباح نیوز)نیپال میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے کہا کہ اتوار کی صبح نیپال میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔زلزلے کے جھٹکے دہلی-این سی آر علاقے میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلے کا مرکز دھاڈنگ میں تھا، جو دارالحکومت کھٹمنڈو سے 55 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔ جھٹکے باگمتی اور گنڈکی صوبوں کے دیگر اضلاع میں بھی محسوس کئے گئے۔نیپال دنیا کا 11واں سب سے زیادہ زلزلے کا شکار ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں