کراچی ،اتفاقیہ گولی چل جانے سے ایک پولیس اہلکار لہولہان
کراچی (صباح نیوز)کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم آئی جی آفس کے اندر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔فائرنگ کا واقعہ پولیس اہلکار سے خود ہی اتفاقیہ گولی چل جانے سے پیش آیا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت 50 سالہ ضیاالحسن کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔
Load/Hide Comments


