ایندھن کی کمی، غزہ میں انکیوبیٹر پر موجود 120 نومولودوں کی زندگی خطرے میں

غزہ(صباح نیوز)غزہ کے ہسپتالوں میں 120 نومولود بچے انکیوبیٹر پر ہیں جن کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق ایندھن کی کمی سے بجلی بند ہوئی تو بچوں کا زندہ رہنا مشکل ہو گا۔ دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے پاس 5 لاکھ لیٹر سے زائد تیل کا ذخیرہ موجود ہے، حماس سے کہا جائے کہ وہ ایندھن فراہم کرے۔ اس حوالے سے اسرائیل نے حماس کے پاس ایندھن کی موجودگی کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں