گوادر میں عوام کو لاکھوں روپے بجلی کے بل تھما دیے گئے، ایس ڈی او پسنی اپنا رویہ درست کریں، حق دو تحریک

گوادر (نامہ نگار) ایس ڈی او واپڈا پسنی عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست کر یں ورنہ عوام کے ساتھ ایس ڈی او کے رویے کے خلاف کیسکو آفس کے سامنے دھرنا دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ایس ڈی او پر عائد ہوگی۔ حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری ایک بیان میں پسنی میں آئے روز بلاجواز غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹرانسفارمرز کی خرابی اور بھاری بھرکم بلوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ان ہتھکنڈوں نے پسنی کے مکینوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے۔ ایس ڈی او واپڈا قہر بن کر عوام پر نازل ہوچکا ہے تین تین چار چار لاکھ کا بل ہاتھ میں تھما کر بھرنے کا حکم صادر کر رہا ہے اگر تین چار لاکھ نہیں بھر دئیے بجلی کاٹ دیا جاتا ہے۔ اب اگر ایک غریب دھاڑی پر مزدوری کرنے والا مہینے پر دس ہزار بمشکل نہیں کما سکتی 40 پچاس ہزار مہینہ کا بل کیسے بھرے گی۔ ایس ڈی او واپڈا پسنی کا رویہ بھی عوام کے ساتھ درست نہیں سیدھے منہ عوام سے بات کرنے کو اپنا توہین سمجھتی ہے لہذا ایس ڈی او واپڈا پسنی عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست کریں ورنہ عوام کو مجبور نہ کیا جائے کہ وہ کیسکو کے خلاف دھرنے اور احتجاج پر آر آئیں۔ اگر بل ریکور کرنا ہے تو پہلے سرکاری محکوں پر ہاتھ ڈالیں جو کروڑوں کے واپڈا کا مقروض ہیں۔ غریب عوام اس ھوش ربا مہنگائی میں دو وقت کی روٹی کا محتاج ہے وہ لاکھوں روپے کہاں سے لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں