ابتدائی حلقہ بندیوں پراعتراضات جمع کروانے کیلئے ایک دن باقی
اسلام آباد (صباح نیوز) ابتدائی حلقہ بندیوں پرالیکشن کمیشن میں قائم سہولت ڈیسک پر اعتراضات جمع کروانے کا آخری موقع ایک دن باقی رہ گیا ھے اعتراضات وصولی کے لیے۔ یہ سہولت سینٹر کل جمعہ تک کام کرتے رہیں گے۔الیکشن کمیشن نے اعتراضات جمع کرانے کے لیے ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہوا ہے۔ اعتراضات دفتری اوقات کے دوران صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک الیکشن کمیشن سیکٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن اعتراضات کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کرے گا۔
Load/Hide Comments


