اسرائیلی فضائی حملے میں خاتون صحافی جاں بحق
مقبوضہ غزہ(این این آئی)اسرائیلی فضائی حملے میں خاتون صحافی جاں بحق ہوگئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس سے وابستہ اقصی ریڈیو نے جمعرات کو علی الصبح ایک ٹیلی گرام پوسٹ میں کہا کہ اس کی ایک خاتون صحافی دعا اشرف غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہو گئی ہیں۔اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
Load/Hide Comments


