کوئٹہ انسٹیٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے ساتویں بیج کے پانچواں کانوکیشن کا انعقاد
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ انسٹیٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے ساتویں بیج کا پانچواں کانوکیشن کوئٹہ میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ وسیم عالمگیر تھے ،تقریب کا انعقاد کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پرنسپل پروفیسر ظفر حسین تنویر اور وائس پرنسپل بریگیڈیئر زین نیاز نقوی نے کیا، کانوکیشن میں کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے 94 طالب علموں کو اسناد اور میڈل دئیے گئے ، جن میں 24 گولڈ ،26 سلور اور 5 براو¿نز میڈل شامل ہیں ،کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے ایک طالب علم عمران خان ، جو کار حادثے میں انتقال کرگئے تھے ان کی ہمشیرہ نے اسٹیج پر آکر ان کی سند وصول کی۔
Load/Hide Comments


