قلات,ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق،خواتین اور بچوں سمیت 7زخمی
قلات(نمائندہ انتخاب) قلات میں نیشنل ہائی وے پر کوئنگ بائیکو پٹرول پمپ کے قریب پک اپ گاڑی کو حادثہ، دو افراد جانبحق جبکہ خواتین و بچوں سمیت سات افراد زخمی ہسپتال منتقل، حادثہ نیشنل ہائی وے روڈ پر کھڈے کے باعث پیش آیا، عوامی حلقوں نے قومی شاہراہ پر مذکورہ جگہ کو مرمت کا مطالبہ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق قلات میں کوئنگ بائیکو پٹرول پمپ کے قریب نیشنل ہائی وے پر زہری سے کوئٹہ جانے والی پک اپ گاڑی قومی شاہراہ پر پڑنے والی کھڈے کے باعث ٹائر برسٹ ہوا جس سے گاڑی حادثے کا شکار ہوا حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار لڑکے جنکی عمر سات اور پندرا سال بتائی جاتی ہے موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ خواتین بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی شدید زخمیوں میں سے ایک کو تشویشناک حالت میں خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا


