کراچی ، پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک

کراچی(صباح نیوز)کراچی میں سعودآباد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار اور 2شہری زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق زخمی ایک پولیس اہلکار اور 2شہریو ل کوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ زخمی اہلکار کی شناخت حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان دن کے اوقات میں شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور 2موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس نے کہا کہ ہلاک ڈاکوئوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں