حب میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو افراد زخمی

حب(نمائندہ انتخاب)ساکران اٹک موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک،دو افراد زخمی ،نعش اور زخمیوں کو حب اسپتال منتقل کر دیاگیا اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کے روز ساکران اٹک موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 40سالہ نقیب ولد سمیع اللہ نامی شخص جاں بحق اور دو افراد احسان ولد اعظم اور عبید اللہ ولد فیض اللہ زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور زخمیوں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفرکردیا گیا حادثے میں جاں بحق ہونے شخص اور زخمیوں کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں