تین چوتھائی پاکستانیوں نے نگران حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام قرار دےدیا

اسلام آباد (آن لائن) گیلپ سروے میں تین چوتھائی پاکستانیوں نے نگران حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گیلپ نے مہنگائی اور آشوب چشم کی بیماری کے حوالے سے عوامی رائے کا نیا سروے جاری کیا ہے، جس کے مطابق پاکستان کی 16 فیصدعوام سمجھتی ہے نگران حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے میں کسی حد تک کامیابی ملی ہے لیکن تین چوتھائی شہریوں کا کہنا ہے کہ نگران حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں بالکل کامیاب نہیں ہوسکی۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 90 فیصد پاکستانیوں کے نزدیک گز شتہ دنوں پھیلنے والی آشوب چشم کی بیماری ملک بھر میں وائرل ہوئی، 27 فیصد کا کہنا ہے وہ آشوب چشم سے متاثر ہوئے اور 74 فیصد افراد سمجھتے ہیں آشوب چشم ایک سے دوسرے کو لگنے والی بیماری ہے۔گیلپ کا یہ سروے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کی کمی ہوئی ہے، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.65 فیصد ریکارڈ کی گئی،

اپنا تبصرہ بھیجیں