غیر قانونی ملکیوں کی بیدخلی کیلئے مہلت کا کل آخری دن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو دی گئی ڈیڈ لائن میں ایک دن باقی رہ گیا۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی مقیم افراد کی سکیننگ اور میپنگ آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔یکم نومبر سے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیخلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔ دوسری جانب غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ 28 اکتوبر کو 4572 افغان باشندے واپس چلے گئے ۔ان میں 1292 مرد، 668 خواتین اور 2612 بچے شامل تھے ۔ اب تک مجموعی طور پر 86 ہزار 546 افغان پناہ گزین واپس چلے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں