عمران خان کہتے ہیں آزادی کیلئے تکلیفیں تو سہنا پڑتی ہیں، علیمہ خان
لاہور(صباح نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں آزادی کے لیے تکلیفیں تو سہنا پڑتی ہیں ، ہمیں افسوس ہے کہ یہ ظلم اور جبر ہمارے اپنے لوگ کر رہے ہیں۔لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ خواتین تھانے میں شامل تفتیش ہونے جاتی ہیں ان کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے، افسوس ہے کہ یہ ظلم اور جبر ہمارے اپنے لوگ کر رہے ہیں، کوئی دشمن کرتا تو دکھ نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں آزادی کے لیے تکلیفیں تو سہنا پڑتی ہیں۔
Load/Hide Comments


