بلوچستان میں چیک پوسٹوں کو کاروبار بنا دیا گیا، بارڈر پر مقامی لوگوں کا روزگار بحال کیا جائے، نیشنل پارٹی

پنجگور (آن لائن) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ و ضلعی صدر حاجی ایوب دہوار سابق ضلعی صدر حاجی محمد اکبر بلوچ نائب صدر کامریڈ مجیب بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری صدیق بلوچ تحصیل صدر تاج بلوچ نو شمولیت کرنے والے طاہر ملنگزئی نے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک سیاسی جمہوری قومی جماعت ہے آج بلوچ نوجوانوں نے دیر آئے درست آئے سمجھ لیا کہ وہ جہاں تھے وہ شخصی جماعت تھی سیاسی نہیں تھی جہاں ورکر و عوام کی قدر و قیمت واجہ و رعیت کی تھیں جہاں سوال کرنا جرم سمجھا جاتا کوئی ورکر سوال نہیں کرسکتا تھا نیشنل پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جہاں ہر ورکر کی بات کی قدر و قیمت انکے سوال کو اعلی مقام حاصل ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک سیاسی بحران میں سفر کررہا ہے اس سیاسی بحران کے خاتمے میں یوتھ کا اہم رول ہے انہیں بلوچستان کی سیاسی جمہوری مستقبل آنے والے کل کو روشن بنانے کیلئے نیشنل پارٹی کے پلیٹ میں آکر اپنا قومی کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کہ 2018 کے الیکشن میں سلیکشن کے ذریعے ایک نام نہاد صوبائی حکومت لائی گئی جس نے بلوچستان کے عوام کو ایک کرب ناک حالات کا شکار بنادیا بلوچستان کے بنیادی مسائل کو چھوڑ کر انہوں نے میگا کرپشن کرکے صوبے میں ٹھیکداری کی جس کی سزا آج عوام ایجوکیشن صحت روزگار بدامنی کی تباہی کی شکل میں بھگت رہے ہیں کسی شریف شہری کی جان و مال محفوظ نہیں تھیں لیکن نیشنل پارٹی اپوزیشن میں رہ کر عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر ادا کیا بلوچستان کے تمام جملہ مسائل پر واحد جماعت نیشنل پارٹی تھا جو روڑوں پر احتجاج میں تھا ہم فرینڈلی اپوزیشن کا رول ادا نہیں کیا نہ خاموش رہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور عوام کا روزگار ایران بارڈر تھا لیکن یہاں کے کرپٹ نمائندے نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس پر قبضہ کرکے 46 اسٹیکرز فروخت کئے اور انہیں غیر متعلقہ اپنے چند ٹولے کو نوازے جس سے اصل کاروباری شخصیت محروم رہے چیک پوسٹوں کو کاروبار بنادیا گیا جو بھی ڈی سی آئے آئے وہ ہونٹ سیکٹریری کے کردار اداکرکے لوٹ ماری کی میگا پروجیکٹس کے نام پر میگا کرپشن روڑ کٹنگ جعلی دکانوں کے نام پر پیسے نکالے گئے اور آج بھی وہ تکمیل نہیں ہوسکے انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کی تقدیس کی پا مالی کی وجہ سے آج بلوچستان کے نوجوان طبقہ ریاستی اداروں سے مایوس ہوچکے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنے کیلئے سیاسی قومی جمہوری پارٹیوں کو میرٹ و ووٹ کی بنیاد پر منتخب انہیں اپنے سیاسی جمہوری طریقہ کار کو چلانے دیا جائے جمہور و جمہوریت ایک پرامن ترقی یافتہ معاشرے کی ضمانت ہے سلیکشن کے تجربے سے بلوچستان کی کو چلانے کے دور دیکھے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد بلوچستان کو سیاسی معاشی مادی شعوری بحرانوں سے نکالنا انہیں ان حالات و واقعات سے نمٹنے کیلئے نوجوان عام عوام میں شعور بیدار کرنا ہےاگر عوام نے نیشنل پارٹی کو موقع دیا تو بلوچستان میں کرپشن کا خاتمہ گوڈ گورنس لائیں گے جس میں انکے حقوق درخشاں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں پنجگور کے سینکڑوں نوجوان قتل ہوئے کسی ایک کا بھی قاتل گرفتار نہیں ہوئے سابق صوبائی اسمبلی کے رکن حاجی اسلام بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی غریب لاچار عوام کی جماعت ہے جو آج اس پروگرام میں شامل ہیں وہ مایوس نہیں ہونگے پانچ سال گزر گئے لیکن پنجگور کے حالات اس نہج تک پہنچ گئے کہ لوگ گھر سے باہر نہ نکل سکے جس میں کئی نوجوان قتل ہوئے ان کا تعلق بلوچ قوم سے جتنے قتل ہوئے کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوئے اس دوران نئے شمولیت کرنے والے طاہر ملنگزئی نے اپنی سربراہی میں محمد طیب محمد داد زبیر احمد مرتضی ودیگر نادر بلوچ علاالدین سخی اکبر جلال احمد عنایت فراز سلمان بلوچ پرویز عبدالصمد محمد صادق شاہجہان استاد محمد جان رسول جان حسن جان غلام رسول ذیشان عمران سعید قومی کے ہمراہی میں اپنے قوم خاندان و سینکڑوں افراد کے ساتھ انہوں نے بی این پی عوامی سے مستعفی ہونے و نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے کا اعلان کردیا انہوں نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی نے ہمیں دھوکہ دیا انہوں نے روڑ و دیگر ترقیاتی منصوبوں کے کاموں کو من پسند افراد کو دے کر کرپشن کے نئے ریکارڈ بنائے ایران بارڈر کے کاروبار کو چند لوگوں کے حوالے کرکے غریب عوام کو کاروبار سے محروم کردئیے انہوں نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ادارے بنائے ان کے روزگار چند افراد میں تقسیم کرکے انقلابی اداروں کے ساخت کو نقصان پہنچا یا انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا مقصد آپکے عزت و آبرو کی تکریم ہے بی این پی عوامی میں ورکروں کی کوئی عزت و شرف نہیں ہے نہ ہی سوال کی کوئی گنجائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں