نظام تعلیم کے اندر طبقاتی تفریق ہے، شفقت محمود

اسلام آباد,وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ نظام تعلیم کے اندر طبقاتی تفریق ہے جس کے خاتمے اور قوم کو یکجا کرنے کیلیے نصاب کو یکساں کرنا لازم ہے، پرائمری کی سطح تک یکساں نصاب تعلیم تشکیل پا چکا، 2021 میں پرائمری سطح پر تمام بچے یکساں نصاب تعلیم پڑھیں گے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ادارہ براے تحقیق و مکالمہ کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس بعنوان یکساں قومی نصاب اور ہمارا نظام تعلیم کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا.۔شفقت محمود نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد نصاب کا مسئلہ صوبائی حکومتوں کے سپرد تھا، اس چیلنج کو حل کرنے کے لیے قومی نصاب کونسل بنائی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرزکو شامل کر کے نصاب پر کام شروع کیا جس کے نتیجے میں حکومت پرائمری تک کے نصاب کو تیار کر چکی ہے، اس کے اطلاق کا وقت قریب ہے، انیس مارچ کو ایک قومی کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں یکساں نصاب کے اطلاق،زبان کے انتخاب اور دیگر اہم موضوعات پر بحث کی جاے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں