خصوصی عدالت کے جج نے شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دیدی

راولپنڈی (صباح نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت اسلام آباد کے جج نے طبیعت خراب ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی ۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جج ابوالحسنات نے سائفرکیس کی سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہونے کے باعث جج ابوالحسنات نے پمز منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے جیل انتظامیہ نے درخواست کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔ انتظامیہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو پتے میں پتھری کا مسئلہ ہے۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں