ورلڈکپ، بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف دیدیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کےلیے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔ وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ لنکن بولرز نے میچ کا آغاز شاندار طریقے سے پہلے ہی اوور میں بھارتی کپتان روہت شرما کی وکٹ حاصل کر کے کیا۔ روہت شرما 4 رنز بنا کر مدھوشنکا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ اس کے بعد ویرات کوہلی اور شُبمن گِل نے 189 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کےلیے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھ دی۔ ویرات کوہلی اور شبن گل دونوں ہی اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ گل 193 کے مجموعے پر 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوہلی 196 کے مجموعے پر 88 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اِس ورلڈ کپ میں اب تک 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں، بھارت کو اب تک شکست نہیں ہوئی ہے جبکہ سری لنکا نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر بھارت دوسرے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں