آواران میں واپڈا عملے کی من مانیاں، صارفین کی بجلی منقطع کرنا معمول بنا لیا

آواران (انتخاب نیوز) آواران ٹاﺅن کے گرد و نواح میں واپڈا عملہ بغیر کوئی وجہ بتائے جب چاہے بجلی بند کردیتا ہے، جب چاہے بحال کردیتا ہے۔ آواران ٹاون اندھیر نگری کی صورت پیش کررہا ہے۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آواران کے تمام تر علاقوں کے لنکز بغیر وجہ بتائے ہٹادیئے گئے ہیں۔ واپڈا عملہ ایسا پہلے بھی کرچکا ہے، انہیں بارہا بتایا گیا ہے کہ اگر ِبل کا مسئلہ ہے تو بجلی بند نہ کی جائے، اس سے کئی لوگوں کی روزی روٹی منسلک ہے، آپ اطلاع دیں اگر کوئی بِل ادا نہیں کرتا تو اسی کا بجلی کاٹ دیں۔ بِل دینے سے قبل ہی آواران کے تمام تر علاقوں کے لنکز ہٹادینا غیرپیشہ وارانہ رویہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر آواران، وزیراعلیٰ بلوچستان، و متعلقہ حکامِ بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ اس پر نوٹس لیکر بجلی کی بحالی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں