ضلعی انتظامیہ خضدار میں امن و امان بحال رکھنے میں مکمل ناکام ہوگئی، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی

خضدار(پ ر) خضدار میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شفیق الرحمٰن ساسولی کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں امن و امان سمیت شہر کو درپیش دیگر اہم مسائل پر غور و غوض کیا گیا۔ امن و امان پر توجہ دینے کے بجائے خضدار انتظامیہ اور پولیس کا دیگر معاملات میں دلچسپی پر حیرت کا اظہار کیاگیا۔ اسٹریٹ کرائمز اور قتل و غارت کے بڑھتی ہوئی وارداتیں اور ذمہ داران کا چشم پوشی کے خلاف آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ جس کا باقاعدہ اعلان 8 نومبر بروز بدھ آل شہری ایکشن کمیٹی ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کرے گی۔ آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں تمام رہنما و کونسل نے شرکت کی۔کونسل ممبران جانب سے مختلف تجاویز و آرا سامنے آیا جن کی روشنی میں اہم فیصلے کئے گئے۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین و بلوچستان نیشنل پارٹی کے ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ شفیق الرحمٰن ساسولی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری و بی این پی عوامی کے رہنمائ ڈاکٹر عمران میروانی، جمیعت علمائ اسلام کے ضلعی نائب امیر مولانا محمداسحاق شاہوانی، جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی، نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر عبدالوہاب غلامانی، پی پی پی کے ضلعی صدر قدیراحمد زہری، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائ میر جمعہ خان شکرانی، بی این پی (عوامی) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری صدام بلوچ، جماعت اسلامی کے رہنمائ مولانا امان اللہ مینگل، جمعیت علمائ پاکستان کے رہنمائ مولانا محمد قاسم قاسمی، جمیعت (نظریاتی) کے رہنمائ مولانا عبدالغفور کرخی، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری ٹکری خلیل الرحمن گرگناڑی، زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنمائ ایڈوکیٹ عید محمد، بارکونسل کے رہنمائ ایڈوکیٹ غلام نبی مینگل، انجمن تاجران خضدار جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ بشیراحمد جتک، انجمن تاجران کے رہنمائ آغا سمیع اللہ شاہ، پریس کلب خضدار کے جنرل سیکرٹری محمداقبال مینگل، مزدور اتحاد کے رہنمائ عبدالمالک موسیانی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں