ورلڈ کپ،سری لنکا نے بنگلادیش کو 280 رنز کا ہدف دیدیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 280 رنز کا ہدف دے دیا۔نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جہاں سری لنکا کی پورٹیم کو 49 اعشاریہ 3 اوورز میں میدان بدر کردیا۔سری لنکا کی طرف سے چارتھ اسالنکا نے سنچری بنائی۔ وہ 105 گیندوں پر 108 رنز بناکر پویلین لوٹے، انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔دیگر کھلاڑیوں میں سدیرا سمارا وکراما اور پاتھم نسانکانے 41، 41 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، بنگلادیش کی طرف تنظیم حسن نے 3 جبکہ شرف الاسلام اور شکیب الحسن نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیے۔بنگلا دیش کے خلاف سری لنکا کی چوتھی اور پانچویں وکٹ 135 رنز پر گری جب سدیرا سمارا کراما 41 اور اینجیلو میتھیوز کو امپائر نے بغیر کوئی گیند کھیلے ٹائمڈ آؤٹ قرار دیا۔قانون کے مطابق نئے آنے والے بیٹر کو 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے، اینجیلو میھتیوز کے ہیلمٹ کا اسٹریپ ٹوٹا ہوا تھا، بارہویں کھلاڑی نے نیا ہیلمٹ لانے میں دیر کی، جس کی وجہ سے امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ہم توقعات پر پورا نہیں اترے، ٹیم میں 1 تبدیلی کی ہےسری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت سری لنکا ساتویں اور بنگلادیش نویں نمبر پر ہے، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نکل چکی ہیں۔دونوں ٹیموں نے 7، 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے سری لنکا نے 2 جبکہ بنگلا دیش نے 1 میچ میں فتح حاصل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں