کرکٹ ورلڈ کپ، بنگلا دیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کےلیے 280 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 42ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کی پوری ٹیم کو 49 اعشاریہ 3 اوورز میں میدان بدر کردیا۔ سری لنکا کی طرف سے چارتھ اسالنکا نے سنچری بنائی، وہ 105 گیندوں پر 108 رنز بناکر پویلین لوٹے، انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سدیرا سمارا وکراما اور پاتھم نسانکانے 41، 41 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، بنگلادیش کی طرف تنظیم حسن نے 3 جبکہ شرف الاسلام اور شکیب الحسن نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں