نیشنل پارٹی کے امیدواروں سے انتخابی ٹکٹ کیلئے درخواست طلب کرلی گئیں

کوئٹہ (یو این اے) نیشنل پارٹی کے صدر پارلیمانی بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے تمام امیدواروں سے انتخابی ٹکٹ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ نیشنل پارٹی کے امیدوار اپنے درخواست فیس کے ساتھ صوبائی جنرل سکریٹریز کے پاس فیس سمیت جمع کردیں۔ صوبائی اسمبلی کے لیے فیس پانچ ہزار اور قومی اسمبلی کے لیے دس ہزار مقرر کردی گئی ہے۔ نیشنل پارٹی کے تمام تنظیمی اداروں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ انتخابات کی بھرپور تیاری کریں اور تمام حلقہ انتخابات سے نیشنل پارٹی بھرپور انداز میں انتخابی عمل میں حصہ لے گا انتخابی ایڈجسٹمنٹ کے لیے اتحادی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں