شناختی کارڈ کے اجراءاور سرکاری دستاویزات کیلئے نئی نادرا پالیسی تیار

لاہور (آن لائن) نادرا کی جانب سے سرکاری دستاویزات اور شناختی کارڈ کے اجرائ کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔ تمام تر سرکاری دستاویزات کی پروسیسنگ کے دوران تصدیق کا عمل صاف اور شفاف بنایا جائے گا ،کسی بھی شخص کے شناختی کارڈ کے اجرائ کا عمل والدین اور خونی رشتہ کی تصدیق سے قبل مکمل نہ ہو پائے گا، سرکاری دستاویزات کی تیاری کے دوران والدین اور خونی رشتہ داروں کی بائیو میٹرک تصدیق لازم قراردیا گیا ہے۔سرکاری دستاویزات اور شناختی کارڈ کی تیاری کے حوالے سے ایس ایم ایس کے ذریعے خاندان کے سربراہ کو مطلع کرنا لازم ہو گا۔کسی کے ذاتی ڈیٹا تک اب غیر قانونی طریقے سے رسائی بھی ممکن نا ہوسکے گی۔ڈیٹا تک رسائی کے لیے دو مراحل میں تصدیق اور داخلی نگرانی کا بہتر نظام تشکیل دینے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ غیرقانونی شناختی کارڈ کے اجرائ اور اس سے لاحق خطرات کی نشاندہی کرنے کے پیش نظر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں