حق دو تحریک بلوچستان نے پارلیمانی بورڈ قائم کردیا، امیدواروں سے درخواستیں طلب
گوادر(یو این اے )آمدہ جنرل الیکشن کے لئے حق دو تحریک بلوچستان کا پارلیمانی بورڈ قائم، مکران بھر سے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے آمدہ جنرل الیکشن میں مختلف حلقوں سے امیدواروں کی چھان بین اور سلیکشن کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیاحق دو تحریک مرکزی آفس سے جاری اعلامیہ میں مکران بھر سے جنرل الیکشن میں حق دو تحریک بلوچستان کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیںپارلیمانی بورڈ کسی بھی امیدوار کے کاغذات مسترد یا قبول کرنے کا مجاز ہے۔
Load/Hide Comments


