نوشہرو فیروز، زمینی تنازعہ پر دو گروہوں میں خونی تصادم، ایک شخص قتل، مزید خونریزی کا خطرہ
نوشہرو فیروز (صباح نیوز)نوشہروفیروز کے قریب پھل تھانے کی حدود میں گاں احمد خان لاشاری میں زمینی تکرار پر دو فریقین میں خونی جگھڑا ، دونوں فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل ،متوفی کی شناخت مویشی کے بیوپاری نورنگ لاشاری کے نام سے ہوئی ہے متوفی کے لعش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئ ہے پولیس کا کہناہےکہ دونوں فریقین میں زمیں کے معاملے پر جگھڑا ہوا ہے اور دونوں فریقین کے درمیان مزید خونریزی کا خطرہ ہے۔ ایس ایس پی نے مزید خونریزی سے بچنے کے لیئے پولیس پکٹ قائم کردی ہے۔
Load/Hide Comments


