بی این پی کی مرکزی کابینہ اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا مشترکہ اجلاس
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بی این پی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت میں کوئٹہ میں موجودہ مرکزی کابینہ اور اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ایم پی اے ہاسٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی کارروائی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے چلائی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، آنے والے الیکشن، تنظیمی امور اور دیگر مسائل پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسیٰ جان، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر احمد شاہوانی، مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو، خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری، حاجی محمد ہاشم نوتیزئی، جمیلہ بلوچ، آغا خالد شاہ، حاجی باسط لہڑی، چیئرمین واحد بلوچ، شمائلہ اسماعیل، پروین لانگو اور دیگر پارٹی رہنما نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments


