طورخم کے راستے 3 ہزار 605 تارکین وطن واپس لوٹ گئے، افغان کمشنریٹ
لنڈی کوتل(صباح نیوز) طورخم بارڈرکے راستے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 605 افغانی اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ایک بیان میں افغان کمشنریٹ نے کہا ہے کہ ہولڈنگ سینٹر میں نادرا کے عملے نے طورخم کے راستے سے افغانستان واپس جانے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ یکم اکتوبر سے اب تک ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد غیر ملکی واپس جا چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


