عادل راجہ کیخلاف کوئٹہ میں احتجاج، پتلا نذر آتش

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عادل راجہ کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ۔ سول سوسائٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے باہر عادل راجہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاءنے کہا کہ ہم سب یہاں صرف پاکستان کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ عادل راجہ کرپشن کے الزام میں پاکستان سے فرار ہے۔ پاکستان اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔ موصوف پاکستان میں لینڈ مافیا کا کام کر رہا تھا اور عادل راجہ بھارتی اسکرپٹ پر پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرتا ہے۔ ہم اپنے ملک اور افواج پر اعتماد رکھتے ہیں، کسی بھی ملک کو اجازت نہیں دیں گے کہ ہمارے ملک میں مداخلت کرے۔ کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ مظاہرین نے بھارت، اس کے ایجنٹ کیخلاف اور فوج کے حق میں بھی نعرے لگائے، مظاہرین نے عادل راجہ پتلا بھی نذر آتش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں