غزہ پر بمباری اور ہلاکتوں کیخلاف برسلز میں 20 ہزار افراد سڑکوں پر آگئے، نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ

برسلز(این این آئی)بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں غزہ پر اسرائیلی بمباری اور شہریوں کی ہلاکت کے خلاف 20 ہزار سے زائد مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین جنگ بندی اور آزاد فلسطین کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین میں شامل ایک نے ڈچ زبان میں لکھے فوری جنگ بندی پوسٹر کو اٹھا رکھا تھا اور کہہ رہا تھا ‘ غزہ کی پٹی پر اس وقت جو کچھ ہورہا ہے بہت تباہ کن ہو رہا ہے۔مظاہرین کے ہاتھوں میں کئی پوسٹروں پر تحریر تھا فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو، اسرائیلی وزیر اعظم کو جنگی جرائم کے باعث گرفتار کرو، فلسطینیوں کا انسانی حقوق دو۔11 نومبر 2023 کو برسلز، بیلجیئم میں اسرائیل اور فلسطینی اسلامی گروپ حماس کے درمیان تنازعہ جاری رہنے کے دوران لوگ غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں۔ 11 نومبر 2023 کو برسلز، بیلجیئم میں اسرائیل اور فلسطینی اسلامی گروپ حماس کے درمیان تنازعہ جاری رہنے کے دوران لوگ غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے برسلز یورپی یونین کی سیاسی ، سفارتی سرگرمیوں کا اہم ترین مرکز ہے اور یورپی یونین امریکی قیادت میں تقریبا وہی کچھ کر رہی ہے جو اسرائیل کر رہا ہے یا چاہتا ہے۔برسلز میں مظاہرین کا اتنی بڑی تعداد میں اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر نکل آنا یورپی حکومتوں کی پالیسیوں کے بارے میں بھی اہم ہے۔مظاہرین میں سے ایک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہماری بات بھی سنی جائے۔ ہم اس طرح انسانوں پر بمباری اور ان کا قتل قبول نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں