اسرائیلی فوج کا حملہ، جبالیا کیمپ میں 19، خان یونس میں 13 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک 183 فلسطینی شہید ہوچکے، جن میں 44 بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔ اسرائیلی فوج کا جبالیا کیمپ پر حملہ 19 فلسطینی شہید کردیے۔ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پر اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری 37ویں روز بھی جاری رہی۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی حملوں کے بعد حماس نے الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملے کی وجہ سے بات چیت معطل کی۔ عالمی ادارہ صحت کہنا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک طبی عملے کے 192 افراد شہید ہوئے۔ غزہ میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے 101 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ فلسطینی شہری دفاع کے 18 اہل کار بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 44 فلسطینی صحافی بھی شہید ہوچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق طبی عملے کے 16 افراد دوران ڈیوٹی شہید ہوئے۔ اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک زخمیوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ غزہ میں37 روز سے اسرائیلی جارحیت میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 100 سے تجاوز کر گئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی جارحیت سے 11 ہزار سے زائد شہید افراد میں 8 ہزار سے زائد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں