کانگو وائرس کے کوئٹہ میں مریضوں کی تعداد 17 سے بڑھ کر 20 ہوگئی، تین اموات ہوچکیں
کوئٹہ(یو این اے )کانگو وائرس کے کوئٹہ میں مریضوں کی تعداد 17سے بڑھ کر 20ہوگئی ہے اب تک کوئٹہ میں تین افراد جاں بحق جن میں دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں اب تک کانگو وائرس کے 272افراد کے ٹیسٹ کیے گئے کانگو وائرس سے متاثر 5مریضوں کو کراچی منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے محکمہ صحت نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور دستیاب وسائل سے کانگو وائرس کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کانگو وائرس کے خلاف سپرے کیے گئے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنا نے کی اپیل کی ہے محکمہ صحت نے سوشل میڈیا پر وپیگنڈے سے عوام کو خبردار کیا ہے کوئٹہ میں کانگو وائرس پر قابو پالیاگیا ہے عوام افواہوں پر کان نہ دھرے۔
Load/Hide Comments


