ذکاء اشرف ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے بھارت جائیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے بھارت جائیں گے۔ ذکاء اشرف کے بھارت جانے کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے تاہم لگے ہاتھوں وہ فائنل میچ بھی براہ راست دیکھیں گے۔ مذکورہ اجلاس 18 نومبر کو منعقد ہو گا جبکہ ورلڈ کپ فائنل 19 نومبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی 17 نومبر کو بھارت روانہ ہوں گے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ افسر سلمان نصیر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں