بلوچستان میں کیسکو کی کارروائی جاری،362کنکشنزمنقطع، 48شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹرز اُتاردئے
کوئٹہ( این این آئی)وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی( کیسکو)کی ٹیمیں صوبہ بھرمیںنادہندگان کیخلاف بلاتفریق کاروائیاںجاری ہے اس سلسلے میںبدھ کے روزبھی کوئٹہ سمیت کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میںشنٹ اور ٹیمپرنگ والے48میٹروں کو اُتاردئےے گئے نیز کارروائی کے دوران کوئٹہ شہرسے 74نادہندگان کے کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے گئے جن میں گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندگان شامل ہیں نیز کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں68لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںسے ڈٹیکشن کی مدمیںبھی تقریباً16لاکھ روپے وصول کرلئے گئے۔علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل نے کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں میںکارروائی کرتے ہوئے57 گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندہ صارفین کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے جبکہ ریکوری کی مدمیں22لاکھ 20ہزارروپے اور ڈٹیکشن کی مدمیں 2 لاکھ40ہزارروپے وصول کئے گئے ۔علاوہ ازیں اسی طرح پشین سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے علی زئی اور یاروکے علاقوں سے نادہندگان کے 4ٹرانسفارمرز عدم ادائیگی پراُتاردئےے نیز کارروائی کے دوران 56 نادہندہ صارفین کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے گئے جن میں گھریلو اور کمرشل صارفین شامل ہیں ، نیز کیسکوٹیموںنے سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں37لاکھ روپے ریکوری کے علاو ہ ڈٹیکشن کی مدمیں 3لاکھ80ہزارروپے وصول کئے گئے ۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں کارروائی کے دوران اسپلنجی کے علاقہ سے 2غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتارنے کے علاوہ 66نادہندگان کے کنکشنزبلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے گئے اس دوران مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں36لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں2لاکھ60ہزارروپے وصول کئے گئے۔اسی طرح خضدارسرکل کی ٹیموںنے بھی کارروائی کے دوران72 گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے اس کے علاوہ کیسکو ٹیموںنے مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں21لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں3 لاکھ 90ہزارروپے وصول کرلئے ۔علاوہ ازیں مکران سرکل میں بھی کیسکوٹیموںنے کارروائی کرتے ہوئے تربت، گوادر اور پنجگور سے نادہندگان کے37کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئےے ،کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں15 لاکھ 60ہزارروپے کی ریکوری کی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 68ہزارروپے بھی وصول کئے گئے ۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروںاورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوںکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریںاوربجلی چوروںکے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں ۔اسکے علاوہ کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈکو بھی فوری طورپر ہٹادیںعلاوہ ازیں نئے کنکشن کے حصول کےلئے اپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن میں درخواست دیں۔


