اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یاسر عرفات کی یادگار توڑ دی
عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی یاد گار توڑ دی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں طولکرم پناہ گزین کیمپ کے قریب یاسر عرفات کی یادگار اسرائیلی فوج نے بلڈوز کی۔واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے 40 روز سے مسلسل جاری ہیں۔اسرائیلی فوج نے خان یونس اور وسطی غزہ میں رہائشی گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 14 فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب ایندھن کی قلت کے باعث غزہ میں ٹیلیفون، انٹرنیٹ سروسز آئندہ چند گھنٹوں میں بند ہونے کا امکان ہے۔اقوام متحدہ کے امدادی آپریشن کے لیے ایندھن کا پہلا ٹرک غزہ میں داخل ہوگیا ہے لیکن اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے غزہ میں آنے والے ایندھن کو ناکافی قرار دے دے دیا ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت جاری ہے اور اسرائیلی حملوں سے اب تک 11 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


