کرکٹ ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل، آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹ سے ہرا دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹ سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقا کے 212 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 48 اوور میں پورا کرلیا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ا?سٹریلیا نے جنوبی افریقا کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ پروٹیز کا 213 رنز کا ہدف کینگروز نے سات وکٹوں کے نقصان پر اڑتالیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقا کے بولرز نے آسان ہدف کا بھی بھرپور دفاع کیا اور آسٹریلیا کی بیئٹنگ لائن افریقی بولرز کے سامنے لڑکھڑاتی نظر آئی تاہم 7 وکٹیں گرنے کے بعد اسٹارک اور کمنز نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو میچ جتوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹمبا باووما نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 24 رنز پر 4 کھلاڑی آو¿ٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ ملر نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم پوری جنوبی افریقی ٹیم آخری اوور میں 212 رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔ واضح ر ہے کہ آج جمعرات کے روز کولکتہ میں طوفانی بارش ہونے کا 50 فیصد امکان ہے البتہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس سیمی فائنل میں بارش کے سبب میچ متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے رکھا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق اگر جمعرات کو سیمی فائنل ر±کا یا نہ ہوسکا تو پھر جمعہ 17 نومبر کو کھیل کا آغاز وہیں سے کیا جائے گا۔ سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقا کے 4کھلاڑی 24 رنز پر ہی آﺅٹ ہوگئے تھے ،تاہم بارش کے باعث میچ کچھ دیر کیلئے روکا گیا لیکن پھر کھیل دوبارہ شروع ہوا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اورکپتان ٹمبا باووما نے کیا تاہم باووما مچل اسٹارک کے پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے صفر پر آﺅٹ ہوگئے اس کے بعد اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک 3، ایڈن مارکرم 10 رنز اور پھر راسی وین ڈیرڈوسن 6 رنز پر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ایسے میں ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے ٹیم کو سنبھالا اور95 رنز کی شراکت قائم کی لیکن پھر کلاسن 47 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملر نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری کی اور اختتامی اوورز میں 101 رنز کی اننگز کھیل کر وہ بھی پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ کوئٹزی 19، مہاراج 4 اور رباڈا 10 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ یوں پوری جنوبی افریقی ٹیم 49.4 اوورز میں 212 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے 2،2 کھلاڑی آﺅٹ کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں